اے کے آر ایس پی کی پراجیکٹ (MYHP) قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں احسن طریقے سے کام کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔محمد پرویز لال صدر وی سی ناظمین ایوسی ایشن اپر چترال

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)صدر وی سی ناظمین ایسوسی ایشن اپر چترال محمد پرویز لال اور ناظم بونی ٹو سلامت نے ایک اخباری میں بیان میں کہاہے کہ اے کے آر ایس پی کی پراجیکٹ (MYHP) جو قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں یوسی چرون اور موڑکہو میں مختلف شعبوں پر کام کررہا ہے ابھی تک یہ پراجیکٹ احسن طریقے سے کام کرنے میں مذکورہ علاقوں میں ناکام ہوگیا ہے جس کا وجہ اس پراجیکٹ میں جوملازم تعینات ہوگئے ہیں وہ اے کے آر ایس پی کی ڈائیریکٹ ملازم اور غیر مقامی ہونا ہے۔دوسری طرف یہ پراجیکٹ لوکل گورنمنٹ کو بائی پاس کرکے اپنی من پسند لوگوں کو پراجیکٹ میں شامل کررہے ہیں جس کے وجہ سے یہ پراجیکٹ ناکام ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وی سی ناظمین کو اس پراجیکٹ کی سرگرمیوں پر تحفظات ہیں جنہیں بروقت حل کرنے کی ضرورت ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔