پی ٹی آئی کا وژن ایک ایسا ترقیافتہ پاکستان ہے جس میں لوگ زکوٰۃ لینے والے نہ ہوں بلکہ ہم اپنی زکوٰۃ ہندوستان جیسے پسماندہ اور غربت کی دلدل میں پھنسے ہوئے لوگوں کو دیں۔۔عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انکا وژن ایک ایسا ترقیافتہ پاکستان ہے جس میں لوگ زکوٰۃ لینے والے نہ ہوں بلکہ ہم اپنی زکوٰۃ ہندوستان جیسے پسماندہ اور غربت کی دلدل میں پھنسے ہوئے لوگوں کو دیں۔ میرے مشن کی تکمیل یہ ہے کہ ہم دنیا کو زکوٰۃ دیں اور ہماری معاشی پالیسی بھی اسی مقصد پر مبنی ہو۔ وہ آج پشاور کے مقامی ہوٹل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یوتھ سمٹ کی اختتامی نشست سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہImage may contain: 6 people, people sitting, people standing and crowd ہمارے ہاں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے۔ہمارے پاس ورک فورس دستیاب ہے۔ہماری محنتی افرادی قوت بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے اور ہمارے پاس آگے بڑھنے کی استعداد بھی زیادہ ہے۔ سب سے بڑھ کر ہمارے پاس بیش بہا قدرتی وسائل ہیں۔ یہ محرکات قوموں کو ترقی کی اگلی صفوں میں لا کھڑا کرتی ہیں۔ اگر یہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی اگر بدقسمتی سے ہم مقابلے کی دوڑ میں سب سے پچھلی صفوں میں نظر آتے ہیں تو اس کی بنیادی وجہ کرپٹ حکمرانوں کی نا عاقبت اندیشی اور اپنے ناک سے آگے نہ دیکھنے کی روش ہے۔عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت صلاحیتں دی ہیں یہا ں تک کہ فرشتوں کو انسان کو سجدہ کرنے کا حکم دیا۔ اس لئے انسان کو اپنی صلاحیتیں پہچان کر اپنا مستقبل پلان کرنا چاہئے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا میں آئے ہوئے تمام انقلابات کو بے معنی بنا دیا ہے جس میں اطلاعات تیز رفتاری کے ساتھ ایک کونہ سے دوسرے کونے میں پلک جھپکتے پہنچ جاتی ہیں۔ ہم نے اس انقلاب کے ساتھ ساتھ چلنا ہے جو مواقع فراہم ہوں ان سے استفادہ کرنا ہے انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ اپنے خواب اور مقاصد ہمیشہ اونچا رکھیں۔ یہ ہمیشہ آپ کو سخت محنت اور جدوجہد کی طرف مائل کریں گے۔نوجوان اپنی ذات کے حصار سے نکل کر دنیا کے مقابلے پر آئیں لیکن دائمی مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے ۔ ان لوگوں کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہتا ہے جو انسانیت کے لئے تگ و دو کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم اور صحت پر اس لئے زور دیتے ہیں کہ یہی دو شعبے قومیں بناتی ہیں۔ صحت مند اور تعلیم یافتہ لوگ کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں اور انصاف کی فراہمی اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے صف اول میں ہوتے ہیں۔یہی لوگ آگے بڑھ کر کمزور حکمرانی کو مضبوط حکمرانی میں تبدیل کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمران ٹولہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ یہ اپنے وفادار لوگوں کو بڑے بڑے عہدے دے کر کرپشن پر لگاتے ہیں۔ اگر سٹیل مل، پی آئی اے اور کرکٹ بورڈ سمیت قومی اداروں میں اہل لوگ ہوتے تو نہ کرپشن ہوتی اور نہ ان اداروں کی کارکردگی زمین بوس ہوتی۔اگر ہم حکمرانی ٹھیک کر لیں ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنائیں اور ہمارا وژن خطے کی ترقی کا ہو تو ہم ترقی کی وہ شرح حاصل کر سکتے ہیں جو پوری دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہو گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کی ترقی و عوام دوست اور شفاف حکمرانی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتی و معاشی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات ہوئے جس کی وجہ سے کراچی کی میمن برادری نے بھی صوبے میں ایک مکمل صنعتی پارک بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔