ضلع ناظم مغفرت شاہ صوبائی حکومت کے کاموں کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔فیصل صلاح الدین

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف دروش کے پانچ یونین کونسلوں دروش ون، دروش ٹو ،شیشی کوہ،عشریت اور ارند و کے اکابرین کا ایک اجلاس زیر صدارت فیصل صلاح الدین منعقدہوا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اجلاس کے بعد پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیاکہ ضلع ناظم صوبائی حکومت کے کاموں کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جو کہ غیر اخلاقی فعل ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔یہ بات روز روشن کی طرف عیاں ہیں کہ چترال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا صحرا صوبائی حکومت کے سر ہے۔جس کیلئے ایم پی اے بی بی فوزیہ کی قیادت میں تحریک انصاف کی ضلعی عہدیداروں نے کوششیں کیں۔لیکن بد قسمتی سے ضلع ناظم دو سال گزرنے کے باوجود کوئی کار کر دگی نہیں دیکھا سکے۔اب پاکستان تحریک کے ترقیاتی کاموں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ شاہی مسجد واقعے میں دہشت گر دی کے ایف ائی ار درج کرنا سراسر نا انصافی ہے، فوری طور پر دہشت گردی کے ایف آئی ار ختم کیے جائیں ۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے مائیکرو ہائیڈل پاور پراجیکٹ جو اے کے ار ایس پی کے ذریعے سے ہو رہے ہیں کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دروش خاص عشریت میں ناقص کام اور کرپشن کی وجہ سے پراجیکٹس ناکامی سے دوچار ہیں۔جس کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت بدنام اور ورکر مایوس ہو رہے ہیں۔لہذا صوبائی حکومت فوری طور پر ان پراجیکٹس کی انکوائری کر کے غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔