شاہی جامع مسجد واقعہ کے نتیجے میں گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے دفعات کو ختم کرکے اُنہیں جلد رہا کئے جائیں۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس ) انسانی حقوق کے علمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا
ہے کہ شاہی جامع مسجد واقعہ کے نتیجے میں گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے دفعات کو ختم کرکے اُنہیں جلد رہا کئے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان مذہبی جذبہ کے تحت اگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ہیں تو یہ ایک فطری امر تھا۔یہ لوگ کسی قسم کے دہشت گرد کاروائیوں میں پہلے ملوث نہیں بلکہ پر امن شہری ہیں۔موجودہ حالات میں ان ملزمان کو دہشت گرد قرار دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کافی تھی۔ مگر مقامی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے اُن کے خلاف 7ATAکا دفعہ لگانا مناسب نہیں تھا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے اس کو سیاست بازی کی نذرکرکے گرفتار ملزمان کے لئے مزید مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا شفاف تحقیقات کرکے اصل حقیقت کو سامنے لایا جائے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔