چترال سے باہر چترالی نوجوانوں کی سب سے بڑی کانفرنس

پشاور (نمائندہ  خصوصی) نوجوانوں کو مستقبل کا معمار  تصور کیا جاتا ہے یہی وجہ کے اقوام عالم میں نوجوانوں کی تربیت اور ان کی راہنمائی پر آجکل سب سے زیادہ زور دیا جارہا ہے۔ اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئےچترالی نوجوانوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا کانفرنس  “چترال یوتھ سمٹ” کے نام سے پشاور میں مئی کے 12 اور 13 تاریخ کو منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں پاکستان بھر کے مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء اور دوسرے چترالی شرکت کریں گے۔ پروگرام کے منتظمین کے مطابق اس پروگرام میں چترال سے تعلق رکھنے والے محقیقن اور دانشوروں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے نامور شخصیات شرکت کریں گے۔

اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں زندگی گزارنے کے ہنر ، اپنے لیے بہتر مستقبل کا چناؤ اورچائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے لیے ذہنی طور پر تیاری کے ساتھ ساتھ سی پیک سے ہونے والے ممکنہ منفی اور مثبت اثرات کے لیے نسل نو کو تیار کرنا ہے۔ اس کانفرنس میں طلباء وطالبات  کا داخلہ بالکل مفت ہے جبکہ دوسرے افراد قیمتا  ٹکٹ لے کر اس ایونٹ  میں شامل ہوسکتے ہیں۔  جس  کی تفصیل ایونٹ کے ویب سائیٹ www.youthsummit.cf میں دستیاب ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔