ہوم سیکرٹری کا -7ATAکو واپس لینے کاحکم جاری کرنے کے ساتھ اسیران کو بلاتاخیر مردان جیل منتقل کرنے کے احکامات

پشاور ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) سینئر منسٹر و بلدیات خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے اسیران ختم نبوت ﷺ کے سلسلے میں ہوم سیکرٹری سرتاج احمد خان سے ملاقات کی ملاقات میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالااکبر چترالی بھی موجود تھے ۔وفد نے صوبائی وزیرکی قیاد ت میں ہوم سیکرٹری سے 6-7ATAواپس لینے کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا اور اسیران ختم نبوت ﷺ کو تیمرگیرہ یا مردان جیل منتقل کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا ۔ہوم سکرٹری نے 6-7ATAکو واپس لینے کے سلسلے میں تمام مراحل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کرنے کے ساتھ اسیران ختم نبوت ﷺ کو بلاتاخیر ڈی آئی خان جیل سے مردان جیل منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے۔ اس موقعے پر مولانا عبدالااکبر چترالی نے ہوم سیکرٹری اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حالات کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے 6-7ATA کو واپس لینے کے ساتھ ساتھ اسیران ختم نبوت چترال کو مردان جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔ واضح رہے کہ 48گھنٹوں کے اندر انشا ء اللہ اسیران ڈیرہ جیل سے مردان منتقل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ مردان جیل میں اسیران کے رشتے دار و اقرباء کی ملاقات کیلئے سہولت میسر ہوگی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔