یارخون کے 120گھروں پر مشتمل وسوم پائین اور دونیچ کا پُل بہہ جانے سے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)یارخون کے 120گھروں پر مشتمل وسوم پائین اور دونیچ کا پُل بہہ جانے سے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جب کہ دنوں طرف سے دارکین دریا کی نظر ہوگئی ہے۔علاقے کے لوگ انتہائی مشکلات میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہیں۔بجلی کی تاروں سے جھولہ پُل بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ اسی جگہ پر ایم پی اے سردار حسین کی طرف سے فنڈنگ کردہ پُل ایک سال سے تعطل کا شکار ہے۔علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی سے مطالبہ کرتے ہوئے اس مسئلے پرفوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔