مردم شماری مکمل، پاکستان کی آبادی کتنی ہے؟ غیر حتمی اعداد و شمار سامنے آگئے۔

رپورٹ ( ارشاد اللہ شادؔ سے ) چیف شماریات آصف باجوہ نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والی مردم و خانہ شماری مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی آبادی 20کروڑ ہوگی لیکن حتمی اعداد و شمار جولائی 2017ء میں جاری کئے جائیں گے۔آصف باجوہ نے کہا کہ مردم شماری کے دوران مردم شماری کا عملہ ملک بھر میں تقریباََ ساڑھے تین کروڑ گھروں تک گیا اور کوئی آسان کام نہیں جو کہ مقررہ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا مردم و خانہ شماری میں 3127خواتین نے بھی حصہ لیا جبکہ بلوچستا ن اور فا ٹا میں مردم و خانہ شماری کیلئے کسی خاتون کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔آصف باجوہ نے کہا کہ مردم شماری کے دوران 6مذاہب اور 9زبانوں کو بھی شمار کیا گیا ۔اور کم آبادی والے مذاہب کو مردم شماری میں شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کا شمار کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔