رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے احترام میں ناجائز منافع خوری اور گران فروشی سے پرہیز کریں۔منظور قادر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) تجار یونین چترال کے جنرل سیکرٹری حاجی منظو رقادر نے تجار برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے احترام میں اس ماہ نہ صرف ناجائز منافع خوری اور گران فروشی سے پرہیز کریں بلکہ عوام کو خصوصی رعایت دے دیں اور ذیادہ پیسہ کمانے کی بجائے اللہ رب العالمین کی رضا بھی حاصل کریں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ رمضان ایک دوسرے کے ساتھ غم خواری اور ہمدردی اور ایثاروقربانی کا مہینہ ہے جس میں ہر روزہ دار کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا بھی عبادت ہے اور اس میں تاجر برادری پر خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غریبوں اور ناداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کی فکر کرے اور اپنے مال سے ایک حصہ اللہ کی راہ میں دے کر فلاحی معاشرہ تشکیل دیں جہاں امن وآشتی اور بھائی چارے کا فضا قائم ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔