سب ڈویژن مستوج کو دو سرکلر میں تقسیم کرکے اس میں دو ایس ڈی پی او کی تعیناتی عمل میں لائی گئی

اپر چترال(اعجاز احمد) انسپکٹر جنرل پولیس کے پی کے صلاح الدین معسود کے حکم پر سب ڈویژن مستوج کو دو سرکلر میں تقسیم کرکے اس میں دو ایس ڈی پی او کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل موڑکہو سرکل میں تھانہ موڑکہو،تھانہ اویر اور تھانہ تورکہو کو شامل کیا گیا ہے۔عطاء اللہ بطور ایس ڈی پی او نے اپنا جارچ سنبھال لیا ہے۔جبکہ بونی سرکل جو چار تھانوں بونی مستوج،ہرچین،یارخون لشٹ پر مشتمل ہے۔محمد زمان کو ایس ڈی پی او مقر رکیا گیا ہے جبکہ تھانہ اویر موڑکہومیں فیاض محمد کو بطور ایس ایچ او مقر رکیا گیا ہے۔مذکورہ پولیس افسران نے اپنے اپنے سرکل پہنچ کر ڈیوٹی شروع کرچکے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔