گولین دو میگاواٹ بجلی گھر میں پیدا ہونے والی نقص کو دور کرنے کے بعد جمعہ 2جون تک چالوکرکے چترال ٹاون کو بجلی کی فراہمی شروع ہوگی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) برموغ گولین میں ایس آر ایس پی کے حال ہی میں تعمیر کردہ 2میگاواٹ ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سے چترال شہر اور مضافات کو بجلی کی فراہمی کے لئے منگل کے روز برموغ گولین میں ایک اجلاس کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ بجلی گھر میں پیدا ہونے والی نقص کو دور کرنے کے بعد آنے والے No automatic alt text available.جمعہ تک چالو کیا جائے گاجس سے چترال ٹاؤن میں بجلی کی بدتریں لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ، ایس آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر طارق احمد ، پیڈو کے سابق ڈائریکٹر اور معروف ہائیڈروپاؤر انجینئر بشیر احمد,اے سی چترال عبدالاکرم اور دوسروں نے تمام تکنیکی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچے کہ بجلی گھر کے لئے چین سے مشینری فراہم کرنے والی فرم کے انجینئروں کی آمد کے بعد نقائص دور کئے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہImage may contain: 19 peopleاکہ بجلی کا بحران پورے ملک میں ایک خوفناک شکل اختیار کرلی ہے اور چترال میں بھی اس کا ہونا قدرتی امر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایس آر ایس پی نے دو میگاواٹ کی بجلی گھر تعمیر کر کے اس علاقے پر احسان کیا ہے لیکن اب اس کے اپریشن کے مرحلے میں ایک غیر یقینی صورت حال پید ا کردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بجلی گھر کے ساتھ عوام کی توقعات وابستہ ہیں جس کی وجہ سے ضلعی Image may contain: 11 peopleحکومت کا ہر ممکن مدد اسے حاصل ہوگا لیکن اس سلسلے کوئی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر انجینئر بشیر احمد نے چترال کے عوام پر زور دیا کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور مثبت انداز اختیار کرتے ہوئے اس کی درستگی کا انتظارکریں جس میں ذیادہ تکنیکی نقائص نہیں ہیں اور بہت جلد ہی کام شروع کرے گی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او چترال فاروق،واپڈا اہلکار ،وی سی ناظمین،صدر پاؤر کمیٹی خان حیات اللہ خان ،امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد۔انجینئر محبوب اور دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔