وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا درگئی میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے سکول کے پرنسپل کو حبس بے جا میں رکھنے کا سخت نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے درگئی میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے سکول کے پرنسپل کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق میڈیا رپورٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کو انکوائری آفیسر مقررکر دیا گیا ہے اور انہیں اسسٹنٹ کمشنر درگئی کی جانب سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری ملاکنڈکے پرنسپل کو درگئی پولیس سٹیشن میں غیر قانونی طور پرقید رکھنے اور اُن سے بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات کرکے چار دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔