شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی چترال میں اس سال کی دوسری تقریب

چترال (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ  ہائی سکول چترال کے ہال میں جمعہ کے دن ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی کے دوسرے بیچ میں پاکستان ائیر فورس  سکولوں اور کیڈیٹ کالجوں  کی تیاری کے سلسلے میں  ہونے والے دو مہینے پر محیط کلاسز کے طلباء میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

Image may contain: 3 people, people sitting

تقریب میں اے سی چترال عبدالکرم ، اے اے سی چترال رخسانہ جبین، ڈی او فنانس نورالامین، چترال چیمبر آف کامرس  کے صدر سرتاج احمد خان ، ڈگری کالج چترال کے پرنسپل ، شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی چترال کے اساتذہ ، طلباء اور بڑی تعداد میں مختلف طبقہ فکر کے افراد شریک ہوئے۔

Image may contain: 8 people, crowd

تقریب میں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے اے سی چترال عبدالکرم نے  سی پیک اور لواری ٹنل کے تناظر میں چترال کے بدلتے ہوئے حالات پرروشنی ڈالی اورکہا کہ شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی ان تمام حالات اور چلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔  شہید اُسامہ ورائچ کیرئیر اکیڈمی کے پروفیسر فدا الرحمن نے انجہانی اُسامہ ورائچ کے ہمہ جہت شخصیت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی تو اِسی اکیڈمی کے پروفیسر تنزیل الرحمن نے ادارے کے مشن اور چترال کے لئے اس کے مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ڈگری کالج چترال کے پرنسپل نے اپنے شوخ انداز میں ادارے کے بناء اور قیام پر روشنی ڈالی اور اُسامہ ورائچ شہید کے وژن کو خراج تحسین پیش کی۔

Image may contain: 2 people, people standing

چئیرمین چترال کمیونٹی ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک سرتاج احمد خان بھی اس بات کی تائید کی چترال آنے والے دنوں میں کئی ایک چلینجز سے گزرے گا اور ان سے نمٹنے کے لئے  مربوط لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ دیگر مقررین نے بھی اکیڈمی کی اہمیت اور ان کے کاوشوں کو سراہا۔ پروگرام کی ہوسٹنگ چترال کے معروف اینکر وصی الدین اکاش نے انجام دی۔

Image may contain: 1 person

آخر میں فارع ہونے والے طلباء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے اور شہید اُسامہ ورائچ کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Image may contain: 4 people, people standing and people sitting

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔