موژگول تریچ روڈ آر سی سی پل کی سروے ناقص انجینئرینگ کی بینٹ چڑھ گئی۔آر سی سی پُل کی تعمیر کے لئے موزون جگہ کا سروے کیا جائے

مورکہو(اعجاز احمد سنگین) موژگول تریچ روڈ آر سی سی پل کی سروے ناقص انجینئرنیگ کی بینٹ چڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق 2015کے برساتی طغیانی کی زد میں آکر نالہ موژگول کے دہانے موجود ٹرک ایبل پُل مکمل طورپر دریا برد ہوچکا تھا جس کے بنا پر تحصیل موڑکہو کا چترال بونی سے کئی مہینے تک رابطہ منقطع ہونے کے بعد ٹرک ایبل پُل کی جگہ جیب ایبل پُل تعمیر کیا گیا تھا۔اب جبکہ موژگول میں نئے ٹرک ایبل آر سی سی پُل کی تعمیر کی منظور ہوکر متعلقہ ٹھیکہ دار نے کام کا آغاز کیا ہے۔اس کا سروے بالکل نالہ موژگول کے سیلابی گذرگاہ کے دہانے پر کیا گیا ہے۔جو کسی وقت بھی برساتی طغیانی آنے کی زد میں آکر سرکاری خزانے کی ضیاع کا باعث بنے گی۔مقامی میڈیا نے کئی بار حکام کی توجہ کی جانب مبذول کرائی تھی کہ موژگول کے مقامی مدرسے کے سامنے پُل کی تعمیر کے لئے مناسب جگہ موجود ہے۔ہرقسم کی طغیانی اثرات اور اس کے دسترس سے محفوظ جگہ ہے لیکن اس پر کسی نے کان نہیں دھرا۔بلکہ مصلحت کا شکار ہوکر پُل کے تعمیر کے سروے کو پھر حسب سابق نالہ موژگول کے برساتی طیغانی کی راہ پر ڈال دیا گیا۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی اورایکسن سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم سے مطالبہ کیا کہ فوری طورآر سی سی پُل کی تعمیر کے لئے موزون جگہ کا سروے کرے۔اس پر کام کا آغاز کیا جائے۔تاکہ سرکاری فنڈ سیلاب کی نذر ہوکر ڈوبنے سے بچ سکے اور عوام اسے عارضی پل کی بجائے مستقل پل کی نگاہ سے دیکھنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں صحیح جگہ کا انتخاب کے لئے ایس ڈی پی او موڑکہو عطاء اللہ بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔