وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا روزنامہ جہاد کے چیف ایڈیٹر شریف فاروق کی صحتیابی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے روزنامہ جہاد کے چیف ایڈیٹر شریف فاروق کی صحتیابی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اُنہیں صحت کا ملہ عطا فرمائے۔ آج وزیراعلیٰ کے پریس سیکرٹری بہر مند وزیراعلیٰ کی طرف سے شریف فاروق کی عیادت کیلئے نارتھ ویسٹ ہسپتال گئے اور اُن کے بیٹے طاہر فاروق کے ساتھ وزیراعلیٰ کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ واضح رہے کہ روزنامہ جہاد کے چیف ایڈیٹر شریف فاروق کچھ عرصے سے علیل ہیں اور نارتھ ویسٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔