وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سینئر صحافی اور روزنامہ اتحاد کے چیف ایڈیٹر شریف فاروق کی وفات پر انتہائی رنج وغم کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سینئر صحافی اور روزنامہ اتحاد کے چیف ایڈیٹر شریف فاروق کی وفات پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے اے پی پی پشاور(اُردو) کے نمائندہ شفیق سے اُن کی والدہ کی وفات پر بھی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دُعا کی کہ ہے اﷲ تعالیٰ مرحو مہ کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔