وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا صوبے میں بہترین ٹیکسیشن نظام کی ضرورت پر زور

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے میں بہترین ٹیکسیشن نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپیارٹمنٹ صوبے میں ٹیکسوں کی وصولی کیلئے وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی کرے ۔وہ آج خیبرپختونخوا ہاوس نتھیاگلی میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور متعلقہ سیکرٹری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ کو اس موقع پر صوبے میں ٹیکس کی ریکوری ، ٹیکس دینے والوں اور ٹیکسوں کی وصولی کے طریقہ کار پر بریفینگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں ایک علیحدہ فسلیٹیشن سنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے موجودہ ٹیکس نیٹ میں بہتری لانے سمیت مختلف اہداف کی فراہمی پر زور دیااور کہاکہ حکومتیں ٹیکس پر چلتی ہیں ۔ ٹیکسوں کی وصولی سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملتی ہے ۔ٹیکسیشن کے بہتر نظام کے بغیر عوام کی خواہشات پوری نہیں ہو پاتیں۔ہم نے سسٹم کو ریفارم کر دیا ہے اس میں ٹیکسوں کی وصولی بہتر ہونی چاہیئے اس کے علاوہ ہم حکومتی سطح پر ریفارمز کے نتیجے میں صوبے کی مالیاتی بنیاد میں وسعت لاچکے ہیں اس کا مقصد صوبے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ، عوام کو اُن کی خواہشات کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ، صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح پر توجہ دینا ہے ۔انہوں نے مختلف اہداف کو حاصل کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز کو لائحہ عمل پلان کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کومجموعی طور پر حوصلہ افزاء قرار دیا اور اس میں مزید dynamismلانے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔