کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کا اپرچترال کے دورے کے تیسرے دن تورکہوریچ،لاسپور اور تریچ ویلیز کادورہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال کرنل نظام الدین شاہ نے اپر چترال کے دورے کے دوران لاسپور ویلی کے دورے کے بعد تحصیل تورکہو کے آخری علاقہ ریچ ویلی کادورہ کیا علاقے کے سو سے زیادہ خاندانوں میں راشن پیکیچزجس میں ترپال شیٹ،گرم سوٹ اورسکول کی بچوں میں اسٹیشنری تقسیم کئے۔اس کے بعد کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے موڑکہو کے دور دراز تریچ ویلی کا بھی دورہ کیا۔تریچ ویلیزمیں تریچ پائین، زوندران گرام،سینتچ،لونکوہ اور شاگورم کے 325خاندانوں میں راشن پیکیچز تقسیم کئے۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے پہلے بھی ان دور درارازعلاقوں کا دورہ کیاتھا۔اورعلاقے کے مسائل سے اگاہی حاصل کی تھی۔انہوں نے علاقے کے عوام سے پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے اپنے ہرممکن تعاون کابھرپور یقین دلایا۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹ کرنل نظام الدین شاہ نے کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جرنل نذیر حسین بٹ اور جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈوپڑن میجر جرنل علی امراعوان کی خصوصی ہدایت پر تحصیل تورکہو،لاسپورویلی اور تحصیل موڑکہو کے دور درارز علاقوں کے پچاس سے زاید جوانوں کو فرنٹیرکور میں بھرتی کرنے کی خوشخبری سنائی۔علاقے کے عوام نے پاکستان آرمی اور چترال سکاوٹس کو خراج تحسین پیش کئے۔چترال سکاوٹس چترال کے انتہائی پسماندہ اور دور دارز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے اوردوسرے علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔