ایم پی اے سردار حسین کا سیلاب سے متاثرہ اوناوچ یارخون کا دورہ،وزیر اعلیٰ کی طرف سے روڈ کی بحالی کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) رکن صوبائی اسمبلی سید سردار حسین شاہ نے متاثرہ اوناوچ یارخون روڈ کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ یارخون لشٹ اور بروغل کے لوگوں پر سیلاب کی وجہ سے آمدورفت کی جو مصیبت ان پڑی ہے . فوری طور پر پیدل راستہ اور سڑک کی تعمیر میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے ۔ انہوں نے جمعہ کے روز متاثرہ سڑک کے جگہے کے دورے کے دوران مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کو حالات کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کر دیاگیا ہے۔جس پر انہوں نے لوگوں کو جلد آمدو رفت کی سہولت دینے کیلئے ایک کروڑ روپے ریلیز کرنے کے احکامات دیے ہیں . ایم پی اے نے موقع پر موجود ایس ڈی او انجینئرجلیل کو ہدایت کی کہ فوری طور پر درکار مشینری متاثرہ مقام تک پہنچائی جائے ۔اوردن رات کام کرکے جلدسے جلد روڈ کو آمدورفت کیلئے کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیرسے پہلے پیدل راستے کی بحالی ضروری ہے . اور پیدل راستے کی تعمیر کے اخراجات کی ادائیگی میں خودکروں گا ، اس کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سردار حسین نے سیلاب کی وجہ سے اوناوج گاؤں کے متاثرہ نہروں کے ہیڈز اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں کے ذریعے اسٹیمیٹ تیار کرنے اور بحال کر نے کی یقین دہانی کی ۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ لوگوں کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یوسی یارخون میں ایمرجنسی نفاذکیاجائے جس کے تحت تمام بحالی کے کام تیزی سے مکمل کیاجائے گا۔فنڈزکی کوئی کمی نہیں ہے مستقل روڈکوتسلی بخش طریقے سے بحال کیاجائے ۔انہوں نے محکمہ فوڈکے ذمہ داروں اورمتعلقہ ٹھیکہ دارکوسختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی طریقے سے تین چاردن کے اندرکم ازکم پانچ سوبوری گندم یارخون لشٹ گرین گودام پہنچایاجائے اُنہوں نے ڈی ایف سی کوباربارعوامی مطالبہ کرنے باوجود لاپرواہی پر شدیدالفاظ میں مذمت کی۔اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ فوڈعظمت اللہ خان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے صورت حال سے آگاہ کیاجس پرانہوں نے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کی۔اور ممبرڈسٹرکٹ کونسل اورتحصیل کونسل کوعوامی مسائل سن کرآگے پہنچانے کی ہدایت کی۔ایس ڈی او سی اینڈڈبلیوسب ڈویژن مستوج انجینئرجلیل نے اس موقع پر کہاکہ پید ل راستہ کل تک مکمل ہوجائے گااورمستقل روڈپر بھی کام جلد سے شروع کیاجائے انہوں نے کہاکہ دن رات کام کرنے کیلئے سولرسسٹم بھی فراہم کیاگیاہے تاکہ روڈفوری طورپربحال ہوجائے ۔اس موقع پر سابق یوسی ناظم وائس چیئرمین سی سی ڈی این محمدوزیرخان ،وی سی چیئرمین میراگرام نمبر2شیرامان ،سماجی کارکن زاربہار،شپیرولی خان دیگرعمائدین نے ایم پی اے سیدسردارحسین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سیل پوائنٹ کی بحالی کامطالبہ کیاجس پرایم پی اے نے ہرممکن کوشش کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔