پانامہ کیس پاکستان کی تاریخ بدل دے گا ۔ بڑے ڈاکووں کا پہلی بار پاکستان میں احتساب ہو رہا ہے ۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

Image may contain: 10 people, people standingچترال ( محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے ۔ کہ پانامہ کیس پاکستان کی تاریخ بدل دے گا ۔ بڑے ڈاکووں کا پہلی بار پاکستان میں احتساب ہو رہا ہے ۔ سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی رقم بیرونی دُنیا منتقل ہو رہی ہے ۔ جے آئی ٹی میں اُن لوگوں کی تلاشی شروع ہو چکی ہے ۔ جنہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے ۔ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالیں گے ۔ تو چھوٹے کرپشن کی جُر ٓت نہیں کرسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار Image may contain: 2 people, beardانہوں اپنے دورۂ چترال کے دوسرے روز دروش اوسیک گراؤنڈ میں لاوی ہائیڈل پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین ، منسٹر آبنوشی شاہ فرمان ، منسٹر انرجی اینڈ ایجوکیشن عاطف خان ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ صدر تحریک انصاف عبد اللطیف کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور سرکاری اداروں کے آفیسران موجوود تھے ۔ عمران خان نے کہا ۔ کہ جی آئی ٹی کے سامنے اسحاق ڈار جس طرح گربہ مسکین بنا ہوا تھا ۔ یہ پاناما کیس کا کمال ہے ۔اب شہزادی مریم نواز سے بھی سولات کئے جا رہے ہیں ۔ ہم طاقتور اور کمزور سے ایک ہی طریقے سے باز پُر س کرنے کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پانی اور بجلی پاکستان کے بہت بڑے مسائل ہیں ۔ اور بد قسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندہ پانی پینے سے جان بحق ہو رہے ہیں ۔ کراچی پیسہ پیدا کرنے والا شہر ہے ۔ لیکن ریاست اپنا کام پورا نہ کرنے کے باعث سب سے زیادہ مسئلہ کراچی کو درپیش ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کا 57فیصد بجٹ لاہور پر خرچ ہو رہا ہے ۔ اس کے باوجود وہاں لوگوں کوپینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ۔ اس کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی بے تحاشہ کرپشن ہے ۔ انہوں نے چترال میں 73واٹر سپلائی سکیموں کی تعمیر کو پی ٹی آئی حکومت کا ایک ریکارڈ قرار دیا ۔ اور منسٹر آبنوشی شاہ فرمان کی تعریف کی ۔ عمران خان نے کہا ۔ کہ ہمارے حکمران اپنے کمیشن کیلئے کوئلے کے بجلی گھر تعمیر کر رہے ہیں ۔ جبکہ اللہ پاک نے پانی کے بے پناہ وسائل ہمیں دیے ہیں ۔ جو انتہائی سستی ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کیلئے بھی فائدہ مند ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ موجودہ حکومت کی ناہلی کی انتہا ہے ۔ کہ چائنا میں کوئلے سے چلنے والے سولہ بجلی گھر صحت اور ماحول کیلئے نقصان دہ ہونے کی وجہ سے بند کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ ہمارے یہاں کوئلے کے نئے بجلی گھر تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ اسی طرح تھرمل بجلی گھر بھی حکمرانوں کی بدعنوانی اور نا اہلی کی واضح مثال ہیں ۔ جن کی وجہ سے ٹیکسوں کی بھاری آمدنی فیول قرضوں کی آدائیگی میں چلا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں بے پناہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ اور 69میگاواٹ لاوی ہائیڈل پراجیکٹ انرجی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ صوبائی حکومت نے اس سے قبل چترال میں 55منی ہائیڈل پاور سٹیشن تعمیر کئے ۔ جس سے لوگوں کو بہت سہولت ملی ہے ۔ عمران خان نے کہا ۔ کہ ہم خیبر پختونخوا میں تقریبا ایک ہزار مائیکروہائیڈل تعمیر کر چکے ہیں ۔ ہم نے تعلیم ، ہسپتال اور پولیس کو ایک نئی جہت دی ہے ۔ ایجوکیشن کے حوالے سے عاطف خان اور ہیلتھ میں شہرام ترکئی کا کردار قابل تعریف ہے ، آج نو ہزار ڈاکٹر ہمارے ہسپتالوں میں موجود ہیں ۔ جبکہ ان کی تعداد مشکل سے تین ہزار تھی ۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ کو انتہائی کامیاب منصوبہ قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ اس منصوبے سے ماحول کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملی ہے ۔ اور تقریبا صوبے میں 80کروڑ نئے پودے لگائے گئے ہیں ۔ عمران خان نے ایم پی اے بی بی فوزیہ کی اسمبلی میں کردار کی تعریف کی ۔ اور کہا ۔ کہ یہ با ہمت اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی خاتون ہے ۔ قبل ازین منسٹر آبنوشی شاہ فرمان نے دروش واٹر سپلائی کے حوالے سے کہا ۔ کہ اس منصوبے پر مزید تین کروڑ روپے خرچ کرکے محروم دیہات کو بھی منصوبے سے پانی دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل چترال کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔ اور اس میں صوبائی حکومت نے بھی بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔ تاہم جن لوگوں نے اس کی تعمیر میں کردار ادا کرنے پر سابق صدر جنرل مشرف کی پارٹی کو ووٹ دیا ۔ یہ چترال کے لوگوں کی احسان دوستی کی واضح مثال ہے ۔ اور چترال کے لوگ احسان فراموش نہیں ہیں ۔ منسٹر انرجی عاطف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ لاوی ہائیڈل پراجیکٹ 20ارب آٹھ کروڑ روپے کا منصوبہ ہے ۔ جو پانچ سال میں مکمل ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس منصوبے پر اے این پی نے 2012میں اپنی تختی تو لگائی ۔ لیکن اس کیلئے متعلقہ قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ۔ اور نہ فنڈ فراہم کرکے اس کو ٹینڈر کیا گیا ۔ اس لئے اس پراجیکٹ کو اے این پی کی طرف سے اپنی کارکردگی قرار دینا چترال کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے ۔ اب اس منصوبے کیلئے فنڈ فراہم کئے گئے ہیں ۔ اور چائنیز انجینئرز نے کام کا آغاز کردیا ہے ۔ Image may contain: 5 peopleاس موقع پر ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ نے خطاب کرتی ہوئی پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے گزشتہ چار سالوں کے دوران چترال کیلئے کئے جانے والے منصوبوں پر روشنی ڈالی اورصوبائی حکومت ، چیف منسٹر اور قائد تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا ۔ اس تقریب کے نظامت کے فرائض رضیت اللہ ،ار شاد عالم مکر ر نے انجام دی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔