اچھی حکمرانی دیکھنی ہو یا کرپشن کا خاتمہ، یا حکومت کی طرف سے عوامی فلاح تو وہ خیبر پختونخوا میں عوامی حکمرانی کا نظام دیکھے۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ ڈیلیوری حکومتوں کی کامیابی اور کارکردگی کا پیمانہ ہوتی ہے۔ بجلی کے ٹرانسفارمر اور پختونوں کے نام کا استعمال اور وہ بھی سیاسی مقاصد کے لئے کامیابی یا کارکردگی نہیں ہوا کرتی۔اچھی حکمرانی دیکھنی ہو یا کرپشن کا خاتمہ، اداروں سے سیاست بازی ختم کرنا ہو یا حکومت کی طرف سے عوامی فلاح تو وہ خیبر پختونخوا میں عوامی حکمرانی کا نظام دیکھے، ماضی اور حال میں فرق واضح نظر آئے گا۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت کی اچھی حکمرانی نے عوام میں شعور پیدا کیا ہے اب عوام اچھے برے اور خیر خواہ اور بد خواہوں کا فرق بخوبی جانتے ہیں۔اب عوام محسوس کرنے لگے ہیں کہ ماضی میں ا قتدار کے ایوانوں میں جو کچھ ہوتا رہا وہ ایک خاص ذہنیت کی پیداوار اور ایک خاص ٹولے کا محافظ تھا اس سسٹم کو عوام کی تکلیف اور مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا ۔ تحریک انصاف اس عوام دشمن سسٹم کے ضد کے طور پر سامنے آئی۔ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی توقعات کے مطابق اداروں کی سمت ٹھیک کی، صوبے میں ڈیلیوری کے لئے حکمرانی کا سسٹم دیا۔ عوام کو ریلیف دینے میں جو رکاوٹیں تھیں دور کیں، مفادپرستی کا خاتمہ کرکے عوامی حکمرانی کا نیا اسلوب متعارف کرایا جسے ہر فورم پر سراہا گیا اور اسے قابل تقلید قرار دیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں اقتدار میں آنے سے پہلے ہی ہم عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور صو بے میں سماجی سیاسی اور انتظامی بیماریوں کی تشخیص کر چکے تھے تمام تر مسائل، کمزوریوں اور بیماریوں کی بنیاد کرپشن تھی جب معاشرے میں امیر اور غریب کیلئے الگ پیمانہ ہو، اقرباء پروری عروج پر ہو، قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح حاصل ہو ،ادارے عوام کی بجائے طاقتور مافیا کے خدمتگار ہوں اور حقدار کو حق نہ ملے تو لوگ اپنے حقوق کے حصول کے لئے خود ساختہ راستے تلاش کرتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرہ انتشار کا شکار ہو جاتا ہے اور یہی کچھ گذشتہ ستر سالوں سے ہوتا آرہا ہے اس حد تک تباہ حال اداروں اور کرپٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لئے فکر و دانائی، حسن نیت اور بلند حوصلہ کی ضرورت ہوتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے پاس فکر تھی اور ایک مخلص اور دانا قیادت میسر تھی صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کے منشور اور وژن کے مطابق عوام کو ڈیلیوری دینے کیلئے نظام کی تبدیلی کا عمل شروع کیا اس مقصد کے لئے چار سال انتھک محنت کی گو نا گوں مسائل اور مافیاکی رکاوٹوں کے باوجود ایک قابل عمل سسٹم کی بنیاد رکھی جسے ریکارڈ قانون سازی کر کے دیرپا بنایا وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا ثمر ہے اب عوام کو رلیف ملنے لگا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سماجی خدمات کے شعبوں کو ٹھیک کر کے ڈیلیور کرنے کے قابل بنایا تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی اور ان کو نجی سیکٹر کے برابر لا کھڑا کیا میرٹ کی بالا دستی قائم کی شعبہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے ایک آزاد اوربا احتیار ادارہ بنایا پٹوار سسٹم کو ٹھیک کیا اس سے پہلے چوراچکے جائیدادوں اور املاک پر قبضہ کرتے تھے اور غریب بدحال رہتا تھا کسی کی جر ات نہ تھی کہ اس منظم مافیا کولگام دے سکے لیکن ہم نے یہ کر دکھایا قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا سرکاری املاک کو سیاسی اثر رسوخ سے پاک کیا اب سسٹم مکمل شفاف ہے ہم کرپٹ عناصر کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دینگے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے صوبے کے صنعتی شعبے کو دوبارہ بحال کیا سرمایہ کاری کے لئے شفاف ماحول اور پر اعتماد فضاء پیدا کی ۔آج ناصرف عوام کا سسٹم پر اعتماد بحال ہوچکا ہے بلکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار بڑی تعداد میں صوبے کا رخ کر رہے ہیں جو صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ہے ہماری صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاردوست اقدامات کی وجہ سے صوبے کے مالی وسائل میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کا حکومت پر اعتماد ہماراثاثہ ہے ہم عوامی فلاح اور بھلائی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے عوام کے سو فیصد مطمئن ہونے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔