چترال لیبر یونین کا ایک غیر ممولی ہنگامی اجلاس ،لیبرز کو درپیش مسائل پر غور 

چترال ( محکم الدین )چترال لیبر یونین کا ایک غیر ممولی ہنگامی اجلاس زیر صدارت نظام الدین منعقد ہوا ۔ جس میں لیبرز کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں دنین ریسٹ ہاؤس میں پشاور سے آئے ہوئے لیبر یونین کے عہدہ داروں کے اجلاس میں طے شدہ فیصلے کو انتہائی بچگانہ قرار دیا گیا ۔ اور اُسے مسترد کرتے ہوئے یہ طے پایا ۔ کہ مستقبل قریب میں چترال کے اندر لیبر یونین کے انتخابات کرائے جائیں گے ۔ اور ایک باقاعدہ کابینہ تشکیل دی جائے گی ۔ نئے صدر کے انتخاب تک ایک عبوری کابینہ تشکیل دی گئی ،جس میں شکیل احمد صدر ، محی الدین نائب صدر ، سلیم عباس جنرل سیکرٹری ، نظام الدین چیرمین ، حکیم محمد وائس چیرمین، سیف القادر فنانس سیکرٹری اور جاوید احمد پریس سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے ۔ اجلاس میں پشاور سے آئے ہوئے یونین کے نمایندوں حبیب نواز اور محمد سرور نے جس غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اُس کا سختی سے نوٹس لیا گیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔