اتالیق چوک چترال گذشتہ کئی مہینوں سے تعمیر کے نام پر لوگوں کو مشکلات میں ڈالنے کا سبب بنا ہوا ہے 

چترال ( محکم الدین ) اتالیق چوک چترال گذشتہ کئی مہینوں سے تعمیر کے نام پر لوگوں کو مشکلات میں ڈالنے کا سبب بنا ہوا ہے ۔ تعمیراتی اداروں کی سست رفتای اگر گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنا ہو ۔ تو چترال واحد ضلع ہے ۔ جو یہ ریکارڈ بغیر کسی مشقت وتکلیف کے حا صل کر سکتا ہے ۔ اور یہیں سے ہمارے اداروں کی کارکردگی واضح ہوتی ہے ۔ 100 فٹ مربع یہ چوک تماشا بنے کئی مہینے گزر گئے ۔ آس پاس بینک ملازمین اور دکاندار مٹی اور گردو غبار کی وجہ سے سانس لینے کے قابل نہیں ہیں ۔ اور دُکانوں ، عمارتوں کے اندر مٹی کی تہہ جمی رہتی ہے ۔ لیکن مجال ہے ۔ کہ یہ معمولی کام کرکے پیدل چلنے والوں ، موٹر گاڑیوں میں سوار لوگوں کو سہولت فراہم کریں ۔ اگر یہ کسی معیاری تعمیر کی خاطر تاخیر کا شکار ہو ۔ تو اُسے برداشت بھی کیا جا سکتا ہے ۔لیکن یہاں معیاری کام ہے نہ تیزی سے یہ کام کرکے لوگوں کو عذاب سے چھٹکارا دلانے کی کوشش ہے ۔ سڑکوں کی تعمیر میں دو نمبر تارکول کا استعمال اس کی پہچان بن گیا ہے ۔ اور یہاں بھی کسی بہتر مٹریل کے استعمال کی اُمید نہیں ہے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ نہ تو ہماری ضلعی انتظامیہ اس پر توجہ دیتی ہے ۔ اور نہ ضلعی گورنمنٹ کا سربراہ کسی سے پو چھنے کی ز حمت گوارا کرتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے کہاہے ، کہ اتالیق چوک کا مذکورہ کام کسی ادارے کیلئے ایک دن سے زیادہ کا کام نہیں ہے ۔ جبکہ اس پر کئی مہینے لگ گئے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیاہے ۔ کہ متعلقہ ادارہ سڑک کی تعمیر کو بلا تاخیر یقینی بنائے ۔ تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں سہولت مل سکے ۔ نیز کام کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ ایسا نہ ہو ۔ کہ بائی پاس اور دیگر روڈ ز کی طرح یہ چوک اپنی تعمیر کے ساتھ ہی مرمت کا مطالبہ کرے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔