fbpx
تازہ ترین

آخر کار گولدور پیدل پل پرکام کا افتتاح بدست ایم این اے شہزادہ افتخار الدین ہوگیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم این اے فنڈز کے تحت گولدور پیدل پل کی بحالی پر کام شروع کرنے کا افتتاح Image may contain: 6 people, people smiling, people standingایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کیا۔ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے جمعہ کے روز گولدور کا دورہ کیا. چترال ژانگ بازار کے ساتھ گولدور سے منسلک اس پل کو نہ صرف گولدور کے باشندے بلکہ قریبی گاؤں میں رہنے والوں کی طرف سے بھی ہسپتال اور سکولزکے لئے استعمال کیا جاتا تھا. جو کہ گذشتہ سیلاب میں سیلاب برد ہوگیا تھا جسکے وجہ سےImage may contain: one or more people, people sitting, crowd and outdoor رہائشیوں  کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اس سلسلے میں گولدور کے باشندوں کی درخواست پر یہ منصوبہ 2017 میں فراہم کردہ ایم این اے فنڈز کے تحت منصوبوں کی فہرست میں شامل کیا گیا . افتتاح کے موقع پر چترال ٹاؤن کیImage may contain: 4 people, people smiling, people sitting ایک بڑی تعداداور مقامی رہنما موجود تھے. ایم این اے فنڈز کے ۔تحت گولدور پیدل پل کی بحالی پر کام شروع ہونے سے آس پاس کے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اس موقع پر اُنہوں نے ایم این اے چترال شہزاد افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق