پارٹی کے بہتر مفاد میں سب ڈویژن مستوج کے لئے ابولیث رامداسی کو صدر اور سردار حسین کو جنرل سیکرٹری نامزد کرنے کا امکان۔

مستوج(کریم اللہ) سن دوہزار تیرہ کے انتخابات میں ضلعی قیادت کی شاندار کارکردگی پر جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے چترال کے پرانے پارٹی سیٹ اپ کو برقرار رکھتے ہوئے سلیم خان کو ضلعی صدر اور حکیم خان ایڈوکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ وہیں پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی آئین اور اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سب ڈویژن مستوج کے لئے بھی پرانے ہی سیٹ اپ کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ابولیث رامداسی کو سب ڈویژن مستوج کا صدر اور سردار حسین کو جنرل سیکرٹری شپ پر بحال کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر تحصیل لیول پر بھی پرانے ہی سیٹ اپ کو بحال رکھا جائےگا۔ پی پی پی کے اندورونی ذرائع نے بتایا کہ چونکہ سن دوہزار تیرہ کے انتخابات میں انتہائی نامساعد حالات کے باؤجودجس ضلعی و سب ڈویژنل و تحصیل تنظیمیوں نے چترال سے پاکستان پیپلز پارٹی کو صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر کامیابی دلائی تھیں، انہیں تنظیموں کو ان کے شاندار پرفارمنس کی بنیاد پر دوبارہ بحال کیا جا رہاہے۔ تاکہ سن دوہزار آٹھارہ کے انتخابات میں ضلع سے تینوں نشستین جت سکتے۔ اس فیصلے پر جیالوں میں ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے بعض کا کہنا ہے کہ ضلعی صدر نے بونی میں سب ڈویژن مستوج کے کارکنوں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات کے آزالے کا جو عندیہ دیا تھا اس کو پاؤں تلے روند کر پھر سے پرانے سیٹ اپ کو بحال کررہے ہیں جس سے سب ڈویژن مستوج میں پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ بعض جیالوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔