Chitral Express

Chitral's #1 Online News Website in Urdu | Politics, Sports, Islam

شندور پولو فیسٹیول 29سے31جولائی تک منائی جائیگی۔فائنل میں وزیراعظم کی شرکت متوقع

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)خیبر پختونخوا حکومت نے چترال میں شندور پولو فیسٹیول 29جولائی  سے 31جولائی تک منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے‘ اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور میں سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت محمد طارق کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فیسٹیول کے لئے تاریخیں مقرر کی گئیں ‘ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میلہ اکتیس جولائی کو اختتام پذیر ہوگا جس میں چترال اور گلگت کی ٹیموں کے مابین پولو ٹورنامنٹ کے علاوہ پیر ا گلائیڈنگ ‘ محافل موسیقی اور روایتی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ‘ محکمہ سیاحت نے اس بارشندور فیسٹول میں چترال اور گلگت کے مقامی کھانوں اوردیگر ثقافتی سٹال لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ‘ میلے کو کامیاب بنانے اور ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ زیادہ سے ز یادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ٹینٹ ویلج بنانے اور اس میں تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف فائنل میچ کے مہمان خصوصی ہونگے اور لواری ٹنل اور گولین گول108میگاواٹ بجلی گھر کا بھی افتتاح کرینگے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.