اہلیان یارخون(بانگ) کی طرف سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کو خراج تحسین اور شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)رحمت خان ممبر ویلج کونسل بانگ نے اہلیان یارخون(بانگ) کی طرف سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ہر مشکل صورت حال میں چترال کے عوام کی بھرپور مدد کی۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ سیلاب اور زلزلہ میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے سیاسی قائدین اور نمائندگان سے بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کی ۔اور آج اگر ہمارے سیاسی قائدین اور نمائندگان بھی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی طرح ہوتے تو چترال کا حلیہ ہی کچھ اور ہوتا۔اُنہوں نے کہا کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے علاقہ یارخون کے عوام کے ساتھ ہر مصیبت میں ہمدردی اور اُن کی مدد کی ہے۔جس کی مثال کئی نہیں ملتی۔رحمت خان نے کہا کہ پاکستان کے وجود میں آئے 70سال ہوگئے لیکن آج تک یارخون کے علاقے میں ایک بھی آر سی سی پل نہیں بنا اور سارے پُل لکڑی کے بنئے ہوئے ہیں جوکہ ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں۔بڑے پلوں کی تعداد پانج ہے جن کی حالت کافی خراب ہے جس کی طرف کسی بھی سیاسی نمائندے اور سیاسی قائدین نے توجہ نہیں دی۔اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان یارخون تاحیات اُن کی خدمات اور احسانات کو نہیں بھولنگے اور اپنی دعاؤ میں ہمیشہ اُنہیں یاد رکھینگے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔