وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا چترال میں چیوپل کے نزیدیک مسافر گاڑی دریا میں گرنے کے دلخراش واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے چترال میں چیوپل کے نزیدکر مسافر گاڑی دریا میں گرنے کے دلخراش واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور فوری ریسکیو کاروائی کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نیز متاثرۃ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثہ کی اطلاع ملنے پر بر وقت ریسکیوٹیم اور غوطہ خور بھیجنے اور مقامی ہسپتال میں مناسب طبی انتظامات پر ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی کی کارکردگی کو سراہا جسکی بدولت متعدد افراد کی جانیں بچا لی گئیں۔ انہوں نے دورافتادہ پہاڑی علاقوں میں اسطرح کے اندوہناک حادثات کی روک تھام کیلئے موثر حفاظتی انتظامات اور مقامی آگہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔