ضلعی انتظامیہ چترال کابروقت امدادی کارروائی کرنے پر چترال سکاؤٹس ، پولیس ،آغاخان ہبیٹا ٹ اورمقامی رضاکاروں کوخراج تحسین

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلعی انتظامیہ چترال نے گاڑی حادثے میں بروقت امدادی کارروائی کرنے پر چترال سکاؤٹس ،چترال پولیس ،آغاخان ہبیٹا ٹ اورمقامی رضاکاروں کوخراج تحسین پیش کیا ہے ،ڈپٹی کمشنر شہاب حامدیوسفزئی اوراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ آرکاری جیپ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ اور ضلعی انتظامیہ جان بحق ہونے والوں کے خاندان اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بارڈر پولیس کے دستہ ، ریسکیو 1122 کے دو اہلکار اور ارندو سے تیراک لاشوں کی تلاش پر لگا دیے گئے ہیں ۔ جو مختلف مقامات پر تلاش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ زخمیوں کو طبی سہولت دی جارہی ہے ۔ اور کئی زخمیوں کی حالت بہت بہتر ہوئی ہے ۔ تاہم اُن کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی ہونے نہیں دی جائے گی ۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم نے زخمیوں کی عیادت کی ۔ اور معجزانہ طور پر حادثے میں جان بچ جانے پر اُنہیں مبارکباد دی ۔ اور انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔