تروق نہیں…. زوالو کرتے ہیں

( تحریر۔ شہزادہ مبشرالملک)

…………..shubashir@gmail.com
* آخری مبارک۔
آخر ہماری … دعائیں … رنگ لے ہی آئیں جاتے جاتے جناب وزیر اعظم ہمارے لیے آخری مبارک کر گئے اگر چہ یہ کام نامکمل ہے پھر بھی بہت اچھا ہے ارود کا محاورہ ہے اس میں کچھ ترمیم کرتے ہیں…. کہ بھاگتے … امین و صادق کے…. ادھورے منصوبے ہی صحیح … ٹنل… کے ساتھ ساتھ اور بھی اعلانات ہوئے جو ہم سب کو مبارک ہوں اور یہ دیگر منصوبے بھی اللہ کرے جلد … تکمیل کے مراحل طے کریں… ٹنل کی تکمیل پر ہم … مرحوم بھٹو… جناب جنرل مشرف… اور جناب نواز شریف کی خدمات کا دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں … ساتھ ساتھ چترال کے لاکھوں مکین یہاں کی سیاسی قیادت خواہ وہ جس پارٹی سے ہو اس کی کوشیش اس میں شامل ہیں اس کے علاوہ … سامبو… این ایچ اے … ہمارے انجینئرز اور تمام ورکر ز … مبارک باد اور ستائش کے مستحق ہیں… ہمارا … مطالبہ ہے جناب ڈسڑکٹ ناظم صاحب یا ایم این اے صاحب ایک ہی مجلس میں …. لواری کے چند انجینئرز اور وازرکراں کے ساتھ … سامبو… کے ذمہ داروں میں سے کسی ایک کو بھی … چترالی تہذیب و ثقافت کے مطابق… عزت واکرام سے نوازیں تاکہ ان کی …. حوصلہ افزائی… ہوسکے جو دن رات کا … چین…لوٹا کر… ہمیں …. پاکستان… کے ساتھ شامل کر گئے۔
* مرتضیٰ بھٹو انٹرویو۔
ایک لطیفہ بہت ہی مشہور ہوا تھا کہ ایک مولوی صاحب ممبر پر واعظ فرما رہے تھے اور اس کے … پوشیدہ اوزار… لٹکے..
نظر آرہے تھے اور مقتدی سرجھکائے مسکرا رہے تھے… حضرت… کو غصہ آیا اور مذید جذباتی ہوکے کہا’’ حقیقت تمہیں دیکھتاہوں تو سر جکائے ہنستے ہو۔‘‘ میں نے بھی کسی … بغض اور تعصب کے بغیر حقیت بیاں کی تھیں پھر بھی … فیس بک… میل بکس… اور موبائل پر … گولہ باری …
زوروں پے ہے حالانکہ میں نے تمام فریقین کی کمزورریوں کی جانب اشارہ کیا تھا۔ مگر ناراض … کمیٹی … والے دوست ہوئے ۔ میں مدتوں اس قسم کے … حادثات… کا تجربہ رکھتا ہوں لیکن یہ نہیں چاہتا کہ یہ … گروپ بندی اور نارضگی … کا ذریعہ بنے کیونکہ میں ہمیشہ … اتفاق اور باہمی تعاون کی بات کرتا آیا ہوں…. بے نظیر بھٹو شہید کی دوسری دور حکومت میں… میر مرتضیٰ بھٹو مرحوم… نجی دورے سوات پہ آئے اور … شہزادہ آمان روم مرحوم کے گھر میں ان کا قیام تھا … میں اس وقت … روزنامہ خبریں اور ملاکنڈ ٹائمز میں کام کررہا تھا … ہمیں پتہ چلا کہ
… مرتضیٰ بھٹو… کچھ لوگوں کو اپنی …پارٹی… میں شامل کروارہے ہیں اور …پریس ٹاک… بھی کرنا چاہتے ہیں ہمارے چیف ایڈیٹر نے وقت لیا اور چار بندوں کا ایک … پینل … بناکے شام کو آمان روم ہاوس پہنچا۔ اس پینل میں میں بھی شامل تھا ہمارے ادراتی صفحے کے انچارج طُور

صاحب بھی جو مولانا مودودی ؒ ، الطاف حسین قرشی، شامی وغیرہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتے تھے کالے رنگ کے تھے ۔زبردست انسان تھے اور ہم سب اسے استاد کا درجہ ردیتے تھے۔اس کے علاوہ ہمارے بے جان سے فوٹوگرافر ہمارے ساتھ تھے۔گھر میں داخل ہوئے تو… لان… میں جام کے دور چل رہے تھے چند ہی لوگ نظر آئے۔ ایک کونے میں چند کرسیاں پڑی تھیں جہاں ہمیں انتظار کروایا گیاہم لوگ کسی… بڑی خبر… کی لالچ میں بیٹھے ہی رہے…. آخر میر صاحب لڑکھڑاتے ہوئے ہماری جانب بڑھے تو احتراماً ہم سب کھڑے ہوگئے … مرتضیٰ بھٹو کی باوقار شخصیت اور قامت نے ہمیں متاثر کیا۔ہاتھ ملانے کے لیے چیف ایڈیٹر آگے گئے تو میر صاحب نے … ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا’’ تم صحافی بہت ہی ..ب ..ب…ن…چ…و… ہو ‘‘ کہیں بھی ٹیکنے نہیں دیتے … ہماری ہنسی نکل گئی مشکل سے خود کو قابو کیا ابھی طور صاحب نے سوال …داغا… تو جواب میں بولے … تمہیں اس … کوے… کے علاوہ کوئی نہیں مل رہا تھا۔سوالات پہلے سے تقسیم تھے میں نے …ماحول… کو خوشگوار بنانے کے لیے سوال کیا میر صاحب … حقیقی پیپلزپارٹی کب سامنے آئے گی ؟ جواب ملا تمہارے پیٹ میں کیوں مروڑ اُٹھ رہے ہیں ۔ ہم سب پانی پانی ہوچکے تھے اور میر صاحب ہر بات کے ساتھ…22 گریڈ…. کی گالیاں نکال رہے تھے چیف نے …. زرداری… کے بارے میں سوال کیا تو … زرداری کے ساتھ ساتھ تواور گالیاں ایڈیٹر کو ملیں… آخر میں … فوٹوگرافر نے فوٹوز بنوائے فوٹوگرافر کو بھی نہ بخشا اور بولا… کس… تلی نما…. شے کو لائے ہو… صاحب خانہ اختتام پر … معذرت کی اور قصور وار… مٹہ واٹر… کو قرار دیا جو میر صاحب کے لیے … نیاتجربہ … تھا۔
* ہمہ یاران پاورکمیٹی۔
میں مدتوں سے … چترال ٹاون… کے مسائل پر … تمام سیاسی جماعتوں اور سرکاری اداروں کا…. ناقد … کررہا ہوں تاکہ اس شہر ناپرساں … کا بلا ہوسکے… یہ ایک ایسا … بدقسمت … شہر ہے کہ یہاں ہم… نفرت .. کے بیج بوتے ہیں اور … مسائل… کی …فصل…کاٹتے… ہیں۔اس شہر کا دستور ہے کہ کسی … فرد… یا پارٹی کی کمی کوتاہی کی … نشاندہی… کرنے والے کو … مخالف… بلکہ … دشمن بنا دیا جاتا ہے اور… کسی کے اچھے … اقدام … کی تعریف کو… خوشامد… چمچہ گری… کا نام دیا جاتا ہے۔ یوں ہمارے سامنے … تقسیم در تقسیم.. کا یہ کھیل جاری ہے … اور …. ٹاون… کے مسائل حل نہ کرنے میں تمام … پارٹیوں … کے کارکناں شامل ہیں ۔میں نے کئی سال پہلے … ٹاون کا بیٹا… کے عنواں سے ایک کالم میں اس جانب اشارہ کیا تھا کہ مستقبل میں اس… خلا… کو پُر کرنے والوں میں … حیات اللہ خا ن صا حب… سے اُمیدیں وابستہ ہیں … لیکن اس کے پاؤں میں… پارٹی کی بڑیاں… جکڑی… ہوئیں ہیں ۔ اتنی سالوں کی مسلسل محنت کے بعد… پاؤر کمیٹی… ایک طاقتور پرشر گروپ کی صورت اختیار کر چکی ہے… ٹاون کے نوجوان ان کے ساتھ ہیں …اور یہ لوگ …. خان صاحب یا کوثر صاحب … کی محبت میں ان کے ساتھ شامل نہیں…. بلکہ … ستم زدہ… ہیں۔ واپڈا کی زیادیاں اور بجلی کی ..آنکھ مچولی…نے … ٹاون کے باسیوں کو… پاؤر کمیٹی … کے گود میں بیٹھا دیا ہے۔ میں پاؤر کمیٹی … کی خدمات اور جہدوجہد کا تذکرہ کیے بغیر آگے بڑھتا ہوں۔۔اور اس گروپ کو مستقبل کے لیے… چترال قومی مومنٹ… کا درجہ دیتا ہوں … شرط یہ ہے کہ یہ لوگ … پاڑتی اور ذاتی پسند واناپسندسے آزاد ہوکے سب کو ساتھ ملا کر

آگے کا … سفر… جاری رکھیں۔ اگر ان کی … ترجحات… فقط… بجلی… تک محدود رہیں تو… مہینے دو مہینے بعد… چترال بھر میں یہ مسئلہ… حل … ہوجائے گا… پھر کیا… پاؤر کمیٹی… کو … بوریا بستر… سمیٹ کر گھر جانا چاہیے یا اسے ہمیشہ کے لیے ختم ہوجانا چاہیے.؟ جواب ہے نہیں کبھی نہیں۔کیونکہ چلے چلو کہ منزل ابھی نہیں آئی … کے مصداق ہمیں بہت آگے جانا ہے… ٹنل کی فراونی کے بعد ہمارے ٹاون کے مسائل میں اور بھی اضافہ ہوگا… جنہیں حل کرنے کے لیے پاؤر کمیٹی ایک مثبت رول ادا کرسکتی ہے … اور ٹاون میں اس وقت… خان صاحب اور کوثر… ایک موثر … آواز… ہیں۔ اب بجلی کی یہ تقسیم میرے نزدیک اتنا … بڑا مسئلہ نہ تھا جس کے لیے… لوگوں کو جمع کیا جاتا … نوجوانوں کو اشتعال میں لایا جاتا … اداروں کو ….گالی ….اور… مردہ باد… کرائے جاتے … شخصیات …. پہ ذاتی نوعیت کے حملے کرائے جاتے … جب …ہجوم کے جذبات …. بے قابو… ہوجاتے ہیں … تو اس کے سنجیدہ … لیڈران … کا کنڑول … ختم ہوجاتا ہے اور … قیادت… شرپسند… نااہل… اور .. جاہل… آپک… نما لوگوں کے ہاتھوں چلی جاتی ہے … اور بات … گالی.. سے … گولی … تک پہنچ جاتی ہے اور مفت میں …. املاک اور جانوں کی نقصانات کے بعد…. تھانوں … جیلوں… اور … عدالتوں … کا … کاروبار … چلتاہے … اور لیڈران … افسوس سے … ہاتھ ملتے… رہتے ہیں…. شکرہے بروقت … تقسم … کا مسئلہ حل ہوا … اور خوب ہوا ۔۔۔ جتنی … بجلی … دستیاب .. ہے. اسی کو اور بھی بہتر اور برابری کی … بنیاد … پر مہیا کریں یہ بھی … پاؤر کمیٹی کے لیے بہت بڑی بات ہے … ہم کم از کم …. چند گھنٹے سکون واطمینان سے … لکھ … پڑھ… اور… سو… تو رہے ہیں… جس کے لیے آپ سب کا شکریہ
* بے نظیر سے ہیلتھ کارڈ تک۔
ہیلتھ کارڈ…. کی حقیقت نے ہمیں بہت مایوس کیا … پورے چترال میں پانچ ہزار کارڈز تقسیم ہورہے ہیں بہت خوشی کی بات ہے کہ … غریبوں … کا بلاہورہا ہے.. لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہورہا۔ بے نظیر کارڈز… کی تقسیم پر لوگوں کے بہت تخفظات تھے… کہ اس میں … صاحب ثروت لوگوں کو شامل کیا گیا ہے… اب صرف دنین میں تقسیم ہونے والے … کارڈز پر نظر پڑی تو بہت ہی افسوس ہوا اور ہیلتھ کارڈز بھی ان ہی لوگوں کو دیے جارہے ہیں جو پہلے ہی … بے نظیری …سے مستفیدہورہے ہیں …. دکھ کی بات یہ ہے کہ اس میں تقریباً70% لوگ وہ شامل ہیں جو ہر لحاظ سے … زکواۃ … دینے اور ایک … غریب گھرانے کی مالی اعانت کرنے کا مقام رکھتے ہیں۔ اب 2010 کے کیے گئے سروے کے مطابق … انہی لوگوں کو نوازا جارہا ہے جن کے اسماء گرامی پرانے لیسٹوں میں موجود ہیں۔ چترال میں یہ سروے ایک … بڑے این جی او… کے ذریعے کرائیں گئیں تھیں … پھر کیسے یہ کوتاہی نہیں بلکہ … جرم … سرزد ہوا ؟ کہ … علاقے .. کے لاچار اور نادار لوگوں کو… فقظ…. پیپلز پارٹی… سے وابستہ نہ ہونے یا … رسائی .. نہ ہونے کی سزا دی گئی ہے … اگر صرف دنین میں یہ حال ہے تو پورے … چترال… کی کیا حالت ہوگی… اور پورے پاکستان میں کتنے لوگ … اور گھرانے … قیامت تک … حرام… کے … لقمے… اپنے بچوں کو کھلاتے رہیں گے… ایم این ائے صاحب کی زمہ داری ہے کہ اسمبلی میں اس… زیادتی کے خلاف آواز بلند کریں اور …. ماروی میمن صاحبہ کے ذریعے … سروئے کی کوشیش کریں … تاکہ … غریب مستحق… کا بھلا ہوسکے اور میری گزارش ہے چترال میں جتنے بھی… لوگ بے نظیر کارڈز

اور حالیہ ہیلتھ کارڈز … مستحق نہ ہوتے ہوئے وصول کرہے ہیں وہ …. اللہ کی خوشنودی کی خاطر… اپنے نام… رضاکارانہ … طور پر لیسٹ سے نکالوادیں … کیونکہ بہت ہی مستحق… لوگ آپ کی … توجہ… کے منتظر ہیں … میں صرف تین … انتہائی لاچار… افراد کی سفارش کے لیے کوشان تھا جو … ممکن نہ ہوسکا… کہ … مگرمچھوں … کی اس …تالاب… میں چھوٹے اور کمزور مچھلیوں کے لیے … جگہ …بنائی جاسکے… اسی لیے کہتا ہوں … اپنے … پاور … کو بجلی… تک محدود نہ رکھو…. میرے دوستو… ابھی …. عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔