چترال پریس کلب نے عوامی مسائل سے آگہی حاصل کرنے کے لئے ضلعے کے طول وعرض میں پر یس فورم منعقدکرنے کے فیصلے

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال پریس کلب نے عوامی مسائل سے آگہی حاصل کرنے کے لئے ضلعے کے طول وعرض میں پر یس فورم منعقدکرنے کے فیصلے پر عملدرامد شروع کرتے ہوئے گزشتہ دنوں شوغور کے مقام پرپریس فورم منعقد کیا جس میں شوغور اور کریم آباد یونین کونسلوں کے عوام نے مسائل بیان کئے۔درین اثناء چترال کمیونٹی فار ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (سی سی ڈین این) اور چترال پریس کلب کے درمیاں مفاہمت کا یادداشت (ایم او یو) طے پایا جس کے تحت چترال پریس کلب کو دور دراز کے علاقوں میں پریس فورم منعقد کرنے کے سلسلے میں سی سی ڈی این کی خدمات دستیاب ہوں گے تاکہ عوامی مسائل کو ذیادہ تندہی سے میڈیا میں اجاگر کئے جاسکیں۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں سی سی ڈی این کے چیرمین سرتاج احمد خان اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے ایم او یو پر دستخط کئے۔
اس موقع پر سرتاج احمد خان نے عوام تک رسائی اور ان کے مسائل معلوم کرنے کے لئے چترال پریس کلب کی پروگرام کو انقلابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے اور یہی وجہ ہے کہ سی سی ڈی این نے بھی اس سلسلے میں پریس کلب کو معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔