یونین کونسل کریم آباد کے عمائدین کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما رضت باللہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و مرکزی نائب صدرھیتہ الہادی پاکستان رضت باللہ نے ایک اخباری بیان یونین کونسل کریم آباد کے عمائدین کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حق کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا۔کریم آباد کے عوام کا قصور یہ ہے کہ اُنہوں نے معاہدے کی پاسداری کی جبکہ ڈی سی چترال نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یوسی ناظم محمد یعقوب ،وی سی ناظم علی مراد شاہ،سابق ضلعی نائب ناظم سلطان شاہ اور پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسرار صبور کی گرفتاری اور 20کے قریب دوسرے حق پرستوں کی ایف آئی ار میں نامزدگی جبر کی انتہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی چترال بتائے کہ اُنہوں نے بروقت دفعہ145کا نفاذ کیوں نہیں کیا۔جبکہ پہلے سے نافذ دفعہ 145کو بھی معطل کرکے غریب عوام کے مشکلات میں شدید اضافہ کیا جوکہ باعث مذمت ہے۔رضت باللہ نے کہا کہ ان سب ہتھکنڈوں کے خلاف اور حق کے بالا دستی کے لئے ہر محاذ پر جدوجہد جارہی رکھینگے اور یقین دلاتے ہیں کہ یوسی کریم آباد کے عوام کو تنہا نہیں چھورئینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔