کریم آباد میں حالات کی خرابی کی تمامتر ذمہ داری شہزاذہ حیدرالملک پر عائد ہوگی ۔محمد شریف خان سابق صدر یوتھ وینگ

کریم آباد (نمائندہ چترال ایکسپریس) آج شہزادہ حیدارالملک نے جب اپنے مال مویشیوں کو لیکر غیرقانونی طور پر کریم اباد کے علاقے میں داخل ھونے کی اور عوامی چراہ گاہ پر غیر قانونی قبضے کی کوشش کی تو علاقے کے عوام نے ان کا راستہ روکا جس پر اس نے جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگاکر علاقے کے انتہائی شریف اور معزز عوامی نمائندوں جن میں علاقے کے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر محمد یعقوب۔PTI چترال کے رھنما اسرارالدین صبور۔سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم سلطان شاہ۔VC ناظم علی مراد سمیت 21 معزز عام لوکل نمائندے بھی شامل ھیں کے خلاف جھوٹے FIR کٹوائے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ھے۔میں کریم اباد کے رہائشی کی حیثیت اہلیان کریم آباد کی طرف  سے حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ھوں کہ ھمارے بیگناہ معزز عوامی نمائندوں پر بنائے گئے جھوٹے FIR ختم کرکے  انہیں فی الفور رھا کیا جائے واضح رہے کہ کریم آباد چراگاہ میں سیلاب سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر مال مویشی چھوڑنے یا وہاں مویشی  رکھنے پر پابندی ہے لیکن شہزادہ حیدرالملک اثر رسوخ استعمال کرکے چراگاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے  ہیں محمد شریف خان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کےمعززین تاحال تھانے میں ہیں اور اطلاعات ہیں کہ کل انہیں جیل بھیج دیا جائے گا اگر ایسا ہوا تو وادی میں حالات  سنگین سے سنگین تر ہونے خدشہ ہے اور حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری شہزاذہ حیدرالملک پر عائد ہوگی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔