موڑکھو سے چترال آنے والی سوزوکی گاڑی کو حادثہ دو افراد جاں بحق

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعرات سہ پہرساڑھے تین بجے موڑکھو سے چترال آنے والی چترال کے تریچ سے تعلق رکھنے والامعروف بزنس مین عبدالرزاق کی سوزوکی گاڑی مروئے سے تقریبا’’2 کلومیٹر دور داڑوم گول کے نزدیک موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد غلام ربانی کلرک محکمہ تعلیم،اور خودعبدالرزاق تریچ موقع پر ہی جان بحق ہوگ اطلاع ملتے ہی گاون مروئے کے کافی سارے افراد جائے وقوعہ پہ پہنچ گئے اور لاشوں کو نکال کر پولیس چوکی مروئے منتقل کر دئے.جہاں سے لاشوں کو آر ایچ سی ہسپتال کوغذی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے ان کو ان کے آبائی گاوں تریچ منتقل کر دیاگیا جان بحق ہونے والا غلام ربانی کا تعلق تریچ ذوندرانگرام سے تھا اور گورنمنٹ ہائی سکول پریت میں خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ چترال کے معروف بزنس مین عبدالرزاق کا تعلق تریچ شاگروم سے تھا چترال میں تریچمیر ٹریڈنگ کارپوریشن کے مالک تھے
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔