پہلے شاہد خاقان پھر شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے

اسلام آباد(نیٹ ڈیسک)نوازشریف کی نااہلی کے بعد ملک کے اگلے وزیراعظم شہبازشریف ہوں گے ،شاہد خاقان عباسی کو عبوری پرائم منسٹر بنایا جائےگا ،حتمی ناموں کا اعلان نوازشریف کریں گے ۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پاناما کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا ۔

پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سابق وزیراعظم کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ،وہ الیکشن میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی پہنچ کر وزارت عظمیٰ سنبھالیں گے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ن لیگ کی سینئر قیادت نے مشاورتی اجلاس میں شہبازشریف کی بطور وزیراعظم نام کی منظوری دی ،اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم بنانے کی منظوری بھی دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران نوازشریف نے اتحادی جماعتوں کے قائد ین کو بھی ٹیلی فون کیا اور اتحادیوں کو عبوری اور مستقل وزیراعظم کے ناموں سے آگاہ کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔