ایم پی اے بی بی فوزیہ کے بطور منسٹر انتخاب سے چترال کے عوام کو بالعموم اور خواتین کو بالخصوص حوصلہ ملے گا۔سرتاج احمد خان

چترال ( محکم الدین ) سابق تحصیل ناظم چترال، صدر چترال چیمبر آف کامرس اور چیرمین چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( سی سی ڈی این ) سرتاج احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ چترال کی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹورزم بی بی فوزیہ کو صوبائی کابینہ میں جگہ دی جائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بطور ایم پی اے بی بی فوزیہ کے انتخاب کی چترالی عوام نے ہمیشہ تعریف کی ہے ۔ اور اب یہ امید کی جارہی ہے ۔ کہ جاری مختصر عرصے کیلئے بی بی فوزیہ کو بطور منسٹر ذمہ داریاں دے کر پی ٹی آئی کی حکومت چترال پر احسان کرے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بی بی فوزیہ ایک فعال اور باصلاحیت ایم پی اے کی صورت میں اپنے آپ کو منوا چکی ہیں ۔ جس کا اعتراف پارٹی کے قائد عمران خان نے بھی اپنے دورۂ چترال کے موقع پر کئی اجتماعات اور میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کر چکے ہیں ۔ اس لئے اس باصلاحیت خاتون ایم پی اے کو صوبائی حکومت میں بطور منسٹر کام کرنے کا موقع دیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بی بی فوزیہ کے بطور منسٹر انتخاب سے چترال کے عوام کو بالعموم اور خواتین کو بالخصوص حوصلہ ملے گا ۔ اور اس کے مثبت اثرات چترال اور صوبائی حکومت پر پڑیں گے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ صوبائی حکومت دور اُفتادہ چترال کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بی بی فوزیہ کی بطور منسٹر انتخاب کرکے رہے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔