دریائے چترال کی طعیانی اور CDLDچترال

کجو (نورولی شاہ سے) گزشتہ پندرہ دنوں سے دریائے چترال کی طعیانی اپنی عروج پر ہے۔جہاں دریا کی طعیانی کی وجہ سے چترال بھر میں دریائے چترال کے نزدیکی گاؤں خطرے سے دوچار ہیں۔وہاں گاؤں گل آباد کجو بالا کے بیس گھرانے اور اراضیات وغیرہ بھی زیر آب آسکتے ہیں۔اس لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں سے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے علاقے کو کسی بھی اچانک تباہی سے بچانے کی استدعا ہے۔رواں سال دریائے چترال اور مذکورہ گاؤں کے درمیاں گزرنے والی جیپ ایبل روڈ کے دیواروں کو اونچا اور کنکریٹ کی مدد سے مضبوط کرکے بنا نے کے لئے دس لاکھ روپے کی خطیررقم ایک دیہی تنظیم کو فراہم کرنے پر CDLDچترال کی بجائے گاؤں والوں کی طرف سے SRSPچترال کو خراج تحسین کے ساتھ شکریہ آدا کیا گیا تھا۔بعد میں معلوم ہوا کہ یہ پراجیکٹ SRSPکا نہیں بلکہ CDLDکا تھا۔لہذا غلطی کی درستگی کرتے ہوئے اخبار کی توسط سے CDLDچترال کا تہہ دل سے شکریہ آداکی جاتی ہے۔کیونکہ اگرچہ مذکورہ روڈ پر کام کے دوران ہی دریا کی طعیانی کی وجہ سے کام بند کرنا پڑا۔لیکن جس مضبوط طریقے سے اس پراجیکٹ پر کام کرایا گیا تھا۔اسی منظم اور مظبوط کام ہی کی وجہ سے ابتدائی طور پر گاؤں تباہی سے بچ گیا ہے۔البتہ دریا کی موجودہ طغیانی کا مشاہدہ کرتے ہوئے CDLDکے افسران بالا اور ذمہ داران سے درخواست ہے۔کہ تیار شدہ دیوار کے اوپر اسی انداز سے کم از کم تین فٹ مزید دیوار بنانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ جیپ ایبل روڈ کے ساتھ ساتھ دریا کی طعیانی یا سلاب مستقبل میں گاؤں کو نقصان نہ پہنچا سکے۔
ساتھ ہی مذکورہ پراجیکٹ کے حصول کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے CDLDسے رقم مختص کروانے اوراس پر کام شروغ کروانے پر اہلیان علاقہ یو ۔سی دنین کے نائب ناظم محمد شریف ،جنرل کونسلر محمد نسیم ایڈوکیٹ اور جنرل کونسلر معتبر شاہ کے بھی مشکور ہیں اور ان کی بے انتہا کوشش اور علاقے کے لئے خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ یہ ٹیم آئندہ بھی گاؤں کی بہترین مفاد میں اپنے صلاحیت بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کی مفاد میں دن رات ایک کرے گی۔آخر میں منظم انداز سے مذکورہ پراجیکٹ پر دلجمعی اور دیانت داری سے کام کرتے ہوئے پراجیکٹ میں ادارے کی رول اور گاؤں والوں کی مرضی کے مطابق کام کروانے پر تنظیم کے صدر محترم صوبیدار مصطفٰی خان صاحب کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ امید رکھتے ہیں۔کہ مذکورہ صدر تنظیم، بقایا کام کو بھی ایمانداری سے پایہ تکمیل تک پہنچاکر اہلیان علاقہ کو خوشی کا موقع فراہم کرے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔