چترال میں شہدا ئے پولیس کی یاد میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں یوم شہداء منایا گیا 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روزچترال میں شہدا ئے پولیس کی یاد میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں یوم شہداء منایا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم مہمان خصوصی تھے ۔چترال پولیس لائن مسجد میں فاتحہ خوانی کے بعد یادگارشہداپرپولیس کے چاک وچوبنددستے نے سلامی پیش کی ۔پولیس لائن میں شہداکی یادگارپرسلامی کی تقریب کے بعد اسسٹنٹ کمشنر چترال ،صدرڈسٹرکٹ بارایوسی ایشن چترال سجاداللہ ایڈوکیٹ،ایس پی انوسٹی گیشن طارق کریم ،ایس ڈی پی او چترال فاروق نے ڈی پی او آفس کے سامنے واقع یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہادت بہت بڑا رتبہ ہے ، ہر سپاہی کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ خد ا پاک کی راہ میں شہید ہو ،اُنہوں نے کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں آپ کے بچے خدا کی را میں شہید ہوئے ۔ بعدازاں پولیس لائن سے اتالیق بازار تک شہداء کی یاد میں ایک ریلی بھی نکالی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔