پیسکو حکام کا جوٹی لشٹ میں گولین سے دو میگاواٹ وصول کرنے کے باوجود ٹاون کے صارفین کو بجلی دینے سے ایک بار پھر انکار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال ٹاون کے عوام نے اس بات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے کہ پیسکو حکام نے جوٹی لشٹ میں گولین سے دو میگاواٹ وصول کرنے کے باوجود ٹاون کے صارفین کو بجلی دینے سے ایک بار پھر انکار کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ۔اطلاعات کے مطابق SRSPاورPESCOحکام کے درمیان 2میگاواٹ بجلی کی تقسیم کا معاہدہ طے پایا ہے اس کے باوجود PESCO کہتے ہیں کہ ہمیں معاہدے کا علم نہیں2میگاواٹ بجلی اپنے سسٹم کے ذریعے صارفین کو دینے کے پابند نہیں۔SRSPکے حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت PESCOبجلی دینے کا ہے۔دو اداروں کا یہ جھگڑا دو ملاؤں میں مرغی حرام کے مصداق ہے کیونکہ اس وجہ سے ٹاون میں روزانہ 18اور20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔اور گرمی کے موسم میں عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔