وزیر اعلیٰ کا کوئٹہ پشین سٹاپ دھماکے کی شدید مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کوئٹہ میں پشین سٹاپ کے قریب ھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اس سانحہ میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کی جانب سے اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔