چترال بھر میں 14 اگست کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اورڈی ایس پی ہیڈکواٹرچترال محی الدین نے چترال کے لوکل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ چترال بھر میں 14 اگست کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چترال کے تمام یونین کونسل کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی میں تقریری و تحریری مقابلے، سپورٹس اور سیمنارز،مشاعرے، خاکے اور ملی ترانوں کے مقابلے ہوں گے ۔ پرچم کشائی میں قومی ترانہ سنایاجائے گا۔پروگرام میں تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے مشاہیر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اورقیام پاکستان کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے گمنام مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ تجدید عہد اور پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کے عزم کے اظہار کا دن بھی ہے۔زندہ قومیں اپنے قومی دنوں کو دھوم دھام سے مناتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے حوالے سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصاً نوجوان طبقے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چترال پولوگروانڈمیں 70واں جشن آزادی میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین اورڈی پی او چترال سیدعلی اکبرشاہ مہمان خاص ہونگے اس موقع پرچترال پولوگروانڈمیں چترال سکاوٹس ،چترال پولیس اورچترال لیویزکی ٹیموں کے درمیان پولومیچ بھی کھیلاجائے گااورچترال سکاوٹس،چترال پویس،چترال لیویز اورچترال ایلیٹ فورس کے چاق وچوبنددستے مارچ پاس کرکے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے یہ دلیراورپرجوش جوان اسٹیج کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرینگے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔