یونیورسٹی آف چترال میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تحریک پاکستان میں طلبہ اور نوجوانوں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے نوجوانوں کے کردار کی وجہ سے اپنی جائداد تین بڑے تعلیمی اداروں کے نام وقف کردی۔ان خیالات کا اظہار محقق اور کالم نگار ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے یونیورسٹی آف چترال میں یوم آزادی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے کی اور بریگیڈر (ر) خوش محمد خان تقریب کے مہمان اعزاز تھے۔پروگرام کا آغاز یونیورسٹی کے لان میں پرچم کشائی سے ہوئی۔اس کے بعد ہال میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ظہور الحق دانش اور محہ النساہ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔پولٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سہراب خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا طلباء اور طالبات نے ٹیبلو،خاکے اور ملی نغمے پیش کئے۔طلبا اور طالبات نے اپنی اردو اور انگریزی تقریروں میں تحریک پاکستان کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی۔اپنی تقریر میں مہمان اعزاز بریگیڈر(ر) خوش محمد نے پاکستان کے تحفظ اور وطن کے سالمیت کے لئے پاک فوج اور سویلین آبادی کی قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے چترال کے شہدا ء کپٹن محمد اجمل خان اور حوالدار غلام نذیر کا نا لیکر کیا کہ چترال کا ہرنوجوان وطن کے لئے جان سے دریغ نہیں کرے گا۔یونیورسٹی آف چترال کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے اپنی صدارتی تقریر میں اس عزم کااظہار کیا کہ چترال یونیورسٹی کے طلبا وطالبات وطن کی تعمیر کا جذبہ لیکر اُٹھینگے اور معیاری تعلیم کے لئے وطن کانام روشن کرینگے۔اُنہوں میں تقریب میں پرفارم کرنے والوں کے لئے نقد انعامات اور ٹور کا اعلان کیا۔اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن کی طرف سے منعقدہ کوئز مقابلے میں خیبر پختونخواہ میں پہلی پوزیشن اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تیسری پوزیشن والے چترال یونیورسٹی کی ٹیم کو ایوارڈ دئیے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔