ضلع کے لیول پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر چترال کے سیاسی حلقوں نے اے این پی کی خاتون قائد خدیجہ سردار کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا ہیں۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعرات کے روز چترال کے ٹاؤن دروش میں منعقد ہ اے این پی کی خواتین کے جلسے کو چترال کی سیاسی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے پہلا واقعہ بتایا جاتا ہے جس کا اہتمام اے این پی کی سینئر لیڈر اور ملاکنڈ ڈویژن کی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردارنے کیا تھا جس نے دن رات کی محنت سے کم وبیش ایک ہزار خواتین کو پارٹی کے پلیٹ فارم میں جمع کرکے یہ ثابت کردیا کہ اس علاقے میں خواتین میں سیاسی قیادت کی کوئی کمی نہیں۔ خواتین کی سیاسی تاریخ میں ضلع کے لیول پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر چترال کے سیاسی حلقوں نے پارٹی کی خاتون قائد خدیجہ سردار کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ دریں اثناء اپنی نوعیت کا یہ پہلا جلسہ بہترین انتظامات اور نظم وضبط کے لحاظ سے بھی تاریخی بتائی جاتی ہے جس میں خدیجہ سردار کی صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل شامل ہے اور اس تاریخی اجتماع کے بعد چترال میں پارٹی کو نئی جہت مل جانے والی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔