نئی یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا شوشہ دراصل یونیورسٹی آف چترال کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ترجمان و انسانی حقوق کے علمبردار نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال میں اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا کیمپس قائم کرنے کی کوشش دراصل نئے قائم شدہ یونیورسٹی آف چترال کو ناکام کرنے کی سازش ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر کیمپسیز کا قیام مسائل کے حل ہوتے تو چترال میں بے نظیر اور عبدالولی خان کیمپسز موجودتھے اُن کو ملاکر یونیورسٹی آف چترال قائم نہ کیجاتی۔اُنہوں نے کہا کہ عوام اور خصوصاً چترالی نوجوانوں کے پُرزور مطالبے پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے یونیورسٹی آف چترال کی منظوری دی ہے اور یونیورسٹی نے عملاًکام شروع کیا ہے اس مرحلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر نئے قائم شدہ یونیورسٹی کو کامیاب بنانے کی کوشیش کرنی چاہیئے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چترال کی آبادی محدود ہے۔نت نئے کیمپسیز کے یلغار سے کوالٹی تعلیم میسر نہیں آئیگی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔