چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈ کنزرویش کی جانب سےپولو کے فروغ کے لئے میٹنگ ،6ستمبر سے پولو ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈ کنزرویش کی جانب سے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں پولو کے فروغ اور نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پولو سے منسلک چترال کے سینئر پولو کھلاڑی اور جونئیر کھلاڑیوں کو مدعو کیاگیا تھا۔
اس میٹنگ میں چترال چیمبر آف کامرس کے چیئر مین جناب سرتاج عزیز اور سابق ناظم ریاض احمدبھی موجود تھے۔دیگر مہمانوں میں پولو کے مشہور کھلاڑی صوبیدار میجر (ر) ظفر علی شاہ ،صوبیدار (ر) ایاز ، شہزادہ ریاض الدین ،الطاف علی شاہ، سکندر،شجاع الحق ، ریاض علی شاہ، مقصود علی شاہ ، وغیرہ شامل تھے۔
اس میٹنگ میں جیوری کے فرائض صوبیدار میجر (ر) ظفر علی شاہ ،صوبیدار (ر) منصور علی شاہ ،صوبیدار(ر) ایاز (پولو کوچ) ، لیاقت علی خان (گول جج) ، شان اور افتاب عالم ( نائب پولو کوچ ) نے انجام دیئے۔اس میٹنگ میں پولو کے63 کھلاڑی موجود تھے۔جن کو مختلف ٹیموں کی صورت میں تقسیم کرکے 7 ٹیمیں تشکیل دی گئی ۔ ان 7 ٹیموں کے مابین مقابلے 6 ستمبر سے شروع ہونگے۔ان ٹیموں کے کپتانوں کے نام مظفر الدین ،الطاف علی شاہ ،شاہ عظمت ،علی قلی ،ریاض علی شاہ،شہزادہ ریاض الدین اور مقصود علی شاہ ہیں۔ پہلا میچ 6 ستمبر کو مظفر الدین اور الطاف علی شاہ کے ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔جبکہ اسی روز شاہ عظمت اور علی قلی کے ٹیم مد مقابل ہونگے۔دوسرے روز 7 تاریخ کو ریاض علی شاہ اور شہزادہ ریاض الدین کے ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوگا اور فاتح ٹیم دوسرے روز یعنی 8 تاریخ کو مقصود علی شاہ کی ٹیم سے مد مقابل ہوگا۔اور 9 تاریخ کو فائنل کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ تمام میچیز ناک آوٹ رول کے تحت کھیلے جائیں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔