بونی،اسپیس ایرا ماڈل سکول میں یوم والدین کی تقریب

بونی( جمشید احمد) گذشتہ دن اسپیس ایرا ماڈل سکول بونی میں یوم والدین کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ممبرتحصیل کونسل سردار حکیم نے کی جبکہ مہماں خصوصی خاتون ممبر تحصیل کونسل سفینہ بی بی تھی۔اس کے علاوہ والدین اور عمائدیں علاقہ کی کثیر تعدادنے پروگرام میں شر کت کی پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ابتدائی کلمات سکول کے پرنسپل احمد ولی نے پیش کر تے ہوئے مہمانوں اور والدین کو خوش آمدید کہا اور سکول کی کار کردگی پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا سکول میں اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کرام کے زیر نگرانی طلباء اور طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں اسٹوڈنس کے لیے کمپیوٹر کلاسز سائنس کے سامان اور بچوں کے لیے ECD کے مواد موجود ہیں اور اساتذہ کرام طلباء اور طالبات کو محنت سے سکھاتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ اس سکول کی طالبہ تہمینہ نگاہ نے علاقے میں نمایان پوزیشن حاصل کی ہے پروگرام میں بچوں نے تقریر، ملی نغمے، حمد ،نعت پیش کی جیسے حاضرین نے بے حد سراہا اور حاضرین میں حبیب لال اور محمد مبین نے بچوں کی شاندار پرفارمنس پر انہیں نقد انعامات بھی دے دی ۔ مہماں خصوصی خاتون ممبر تحصیل کونسل مخترمہ سفینہ بی بی نے تقریب سے خطاب کیا اور اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔ آخر میں صدرے محفل ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم نے تقریر کی اور سکول کی کارکردگی اور بچوں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔