عوام لٹکوہ کی طرف سے چترال گرم چشمہ تا گبورروڈکوباقاعدہ طورپر منظورکروانے پروزیراعظم شاہدحاقان عباسی ایکینک کے فورم اورچیئرمین این ایچ اے کاشکریہ۔ایم پی اے سلیم خان

چترال (چترال ایکسپریس)ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی ورکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال گرم چشمہ روڑتاگبورتک 87کلومیٹرکی ازسرنوتعمیروپختگی کے لئے گذشتہ دنوں نے قومی اقتصادی کونسل (ایکینک)کی طرف سے 8ارب86کروڑ روپے کی منظوری سے عوام لٹکوہ کاایک درینہ خواب پوراہوگیاکیونکہ سردیوں میں برف باری اورتودے گرنے سے اکثرگرم چشمہ روڈبندرہتاتھاجس کی وجہ سے عوام لٹکوہ کوسفری مشکلات سامناہوتاتھامگراب جب یہ روڈپختوری سائیڈسے تعمیرہوتوعوام لٹکوہ کوسفری مشکلات سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گانئے نقشے کے مطابق شاشاشغورسے موغ تک الانمنٹ کوتبدیل کرکے پختوری سائیڈ سے تعمیرکیاجائے گااوراین ایچ اے کے معیار کے مطابق 50فٹ چوڑااور30فٹ پختہ روڑ بنایاجائے گامذکورہ روڈکی تعمیرشاہ سلیم باڈرتک ہونے کی وجہ سے افغانستان اورسنٹرل ایشیاء کے ممالک کے ساتھ رابطے میں بھی آسانی ہوگی مستقبل میں براستہ دوراہ پاس سنٹرل ایشاء کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ایک انٹرنیشنل روڈتعمیرہوگاجس کاسروے سابق دورِحکومت میں سابق صدرآصف علی زرداری کی ہدایت پر ہواہے ۔اورمذکورہ روڈ بھی اس کاحصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ میں چیئرمین این ایچ اے کاشکریہ اداکرتے ہوئے اُن سے اپیل کرتاہوں کہ جلدسے جلد مذکورہ روڈ کی ٹینڈرکرواکے عملی طورکام کاآغاکروایاجائے جس کے لئے پی ایس ڈی پی میں ایک ار ب روپے پہلے سے ہی مختص ہوچکاہے ۔کام کی معیاراوربروقت تعمیرکویقینی بنایاجائے۔ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ میں اپنی جانب سے اورعوام لٹکوہ کی طرف سے مذکورہ روڈکوباقاعدہ طورپر منظورکروانے پروزیراعظم شاہدحاقان عباسی ایکینک کے فورم اورچیئرمین این ایچ اے کاشکریہ اداکرتاہوں اوراُمیدرکھتاہوں کہ چترال کے باقی مندروڈز یعنی چترال بمبوریت روڈ اورچترال مستوج شندورروڈکی منظوری بھی ایکینک سے دی جائے تاکہ ان علاقوں کے سفری مشکلات میں بھی کمی آسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔