گولین گول 106میگاواٹ کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو اور واپڈا حکام کی اہم میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کی کاپی چترال ایکسپریس کو موصول ہوگئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) گولین گول 106میگاواٹ کے سلسلے میں پیسکو ہیڈکوارٹر شامی روڈ پشاور کے دفتر میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو اور واپڈا حکام کی اہم میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کی کاپی چترال ایکسپریس کو موصول ہوگئی ہے۔یہ میٹنگ 28جولائی 2017کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو نکالنے کے فوراً بعد بلائی گئی۔یکم آگست 2017کو میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ چترال میں بجلی کی کوئی کمی نہیں،پیسکو کے پاس دو میگاواٹ بجلی دینے کی گنجائش ہے۔جو رولز اور ریگولیشنز کے مطابق 35میگاواٹ میں سے اُس وقت تک نہیں دی جاسکتی جب تک پیسکو کی ڈسٹری بیوشن لائن مکمل نہ ہو۔یہ کام 2020سے پہلے مکمل نہیں ہوگا۔واپڈا ہاؤس لاہور سے جاری ہونے والے خط میں پیسکو حکام کا یہ موقف بھی دہرایا گیا ہے کہ چترال کو اگلے 7سالوں سے پہلے 35میگاواٹ بجلی کی کوئی ضرورت نہیں۔دونوں خطوط کی نقول ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی خدمت میں بھیجدیے گئے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔