ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان کا درہ چترال , چترا ل میں ہلال احمر پاکستان کے نئے تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) 11ستمبر 2017بروزپیر چترال ٹاون جغور کے مقام پر ہلال احمر پاکستان کے نئے تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح بدست (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر کیا گیا۔اس پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا شبیر احمد  نے تلاوت کی اس کے بعد محمد عارف پروجیکٹ ڈائریکٹر نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ہلال احمر چترال کے کی طرف سے چترال میں اب تک کئے گئے کاموں کا جائزہ پیش کیا جس میں چترال کےاند زلزلے اور سیلاب سے متاثریں کی امدا د ،کیلاش ویلی میں مختلف تعمیراتی پروجیکٹس اورچترال کے اندر رضاکاروں کی تربیت شامل تھی ۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عبدلاکرم اسسٹنٹ کمیشنر چترال نے انتظامیہ اور چترالی عوام کی طرف سے ہلال احمر (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین احمر پاکستان، ڈیویڈکینلے ہیڈآفس جرمن ریڈکراس حمیرہ خٹک ڈپٹی سکریڑی ایڈمینسٹرشن ہلا احمر کے پی کےپاکستان اور دوسرے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنےخطاب میں ہلال احمر کے کاموں اور چترال کے لئے خدمات کو سراہااورعوام کی طرف سے (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان، ڈیویڈکینلے ہیڈ جرمن ریڈکراس سے مطالبہ کیا کہ چترال کے لیے ایک مکمل ایمبولنس سروس اور ایک جدید لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ یہاں کے عوام کے لئے صحت کی سہولیات میں ایک بہتریں اضافہ ہو سکے ۔ (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین احمر پاکستان نے اس موقعے پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہلال احمرکی طرف سے چترال کے لیے ایک مکمل ایمبولنس سروس اور ایک جدید لیبارٹری کے تجویز پر غور کرینگے ۔اس کے بعد (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان، ڈیویڈکینلے ہیڈ جرمن ریڈکراس اور عبدالاکرم اسسٹنٹ کمیشنر چترال نے نئے تعمیر شدہ بلڈنگ کے صحن میں پودے بھی لگائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔