چترال سے اویر پختوری جاتے ہوئے جیپ حادثے کا شکار، ایک شخص جان بحق، ایک شدید زخمی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال سے اویر پختوری جاتے ہوئے جیپ جسے ڈرائیور نجم الدین چلا رہاتھا ۔ برنس کے مقام پر ٹائر راڈ ٹوٹ جانے کے باعث کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار حاجی لطیف ساکن لوٹ اویر موقع پر جان بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا ۔ جان بحق شخص کی لاش آبائی گاؤں اویر روانہ کر دی گئی ہے ۔ جبکہ زخمی ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ ذرئع کے مطابق جان بحق ہونے والا شخص حاجی لطیف پشاور میں دکاندار تھا ۔ جو پشاور سے چترال پہنچ کر جیپ میں سامان اور سوختنی لکڑی لوڈ کرکے اویر اپنے گھر جارہا تھا ۔ کہ راستے میں جیپ حادثے کا شکار ہوا ۔ اور گھر پہنچنے سے پہلے اُن کی موت واقع ہوئی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔